ایم کیو ایم نے کمیٹی برائے انسانی حقوق میں اپنے لاپتہ اور ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کارکنوں کی فہرست پیش کردی

پیر 17 فروری 2014 20:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ نے سینیٹ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق میں اپنے لاپتہ اور ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کارکنوں کی فہرست پیش کردی۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد میں سینیٹر افراسیاب خٹک کی زیر صدارت سینیٹ کی انسانی حقوق کی فنکشنل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر نسرین جلیل نے ایم کیو ایم کے لاپتہ اور ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کارکنوں کی فہرست پیش کی جس کے مطابق یکم جنوری سے متحدہ قومی موومنٹ کے 17 کارکن نامعلوم اہلکاروں کی جانب سے گرفتار کئے جانے کے بعد لاپتہ ہیں ،11 کو ماورائے عدالت قتل کیاگیا۔

نانگا پربت بیس کیمپ حملے پر بریفنگ کے دوران آئی جی گلگت بلتستان سلیم بھٹی نے کمیٹی کو بتایا کہ بیس کیمپ میں سیاحوں کے قتل میں ملوث 4 افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں جن میں ان کا سرغنہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ گرفتار کئے افراد کا تعلق طالبان سے ہے۔سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے بلوچستان سے پیدل آنے والے لاپتہ افرادکے لواحقین کو استقبالیہ دینے کا فیصلہ بھی فیصلہ کیا اس کے علاوہ خضدار میں اجتماعی قبر کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے سینیٹر فرحت اللہ بابر کی قیادت میں 3 رکنی ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔

متعلقہ عنوان :