سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خصوصی انسانی حقوق کا یو ٹیوب بندش کے خلاف قرارداد لانے کا فیصلہ ،صارفین کی یو ٹیوب تک رسائی نہ ہونا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،مشاہد حسین سید

پیر 17 فروری 2014 20:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خصوصی انسانی حقوق نے یو ٹیوب بندش کے خلاف قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر افرا سیاب خٹک کی سربراہی میں اسلام آباد میں قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا ، اجلاس کے دوران چیرمین پی ٹی اے نے یو ٹیوب کی بندش کے حوالے سے بتایا کہ انٹر نیٹ سرچ انجن گوگل پر 848 ویب سائٹس پر تنبیہ موجود ہے، جس پر مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ صارفین کی یو ٹیوب تک رسائی نہ ہونا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، کمیٹی نے معاملے پر غور کے بعد یو ٹیوب کھولنے سے متعلق قراردادسینیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ حکومت نے 17 ستمبر 2012 کو یو ٹیوب پر توہین آمیز فلم کی وجہ سے اس ویب سائیٹ پر پابندی عائد کردی تھی ، 29 دسمبر 2012 کو یو ٹیوب پر سے صرف 2 گھنٹے کے لئے پابندی اٹھائی گئی تھی جس کے بعد سے تاحال اس ویب سائٹ پر پابندی عائد ہے۔

متعلقہ عنوان :