جہلم کے نواحی علاقے ٹلہ رینج میں پاک فوج کی مشقیں ، کورکمانڈر منگلا اور کورکمانڈر گوجرانوالہ نے مشقوں کا معائنہ کیا

پیر 17 فروری 2014 20:26

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) جہلم کے نواحی علاقے ٹلہ رینج میں پاک فوج کی مشقیں پیر کو بھی جاری ر ہیں ،کورکمانڈر منگلا اور کورکمانڈر گوجرانوالہ نے مشقوں کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

ٹلہ رینج میں ہونیوالی مشقوں میں انفینٹری،توپخانے، ٹینکس،آرمی ایوی ایشن اور فضائیہ حصہ لے رہی ہیں ۔ مشقوں میں توپخانے اورٹینکوں کے علاوہ دیگر ہتھیاروں سے بھی اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی مشق کی گئی۔کورکمانڈر منگلالیفٹیننٹ جنرل طارق خان اور کورکمانڈر گوجرانوالہ سلیم نواز نے مشقوں کا معائنہ کیا اورپاک فوج کے جوانوں کی کارکردگی کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :