لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس133.34پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 4925.05 پربندہوا

پیر 17 فروری 2014 20:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس133.34پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 4925.05 پربندہوا ۔ مجموعی طور پر121 کمپنیوں کا کاروبارہوا۔7کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،40کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ74کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل24لاکھ29 ہزارحصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ(رائٹ) کے6لاکھ60ہزار500حصص۔کے الیکٹرک لمیٹڈ کے4 لاکھ84 ہزارحصص جبکہ بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے2 لاکھ23ہزار حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ ای ایف یو جنرل انشورنس لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جن کی قیمت 3.11روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ماری پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت11.36 روپے کم ہو گئی۔