Live Updates

اشتعال انگیز واقعات سے مذاکراتی عمل سبوتاژ ہوگا، عمران خان

پیر 17 فروری 2014 16:54

اشتعال انگیز واقعات سے مذاکراتی عمل سبوتاژ ہوگا، عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ایف سی اہلکاروں کو قتل کرنے کا کوئی جواز نہیں، ‫قوم امن چاہتی ہے، اشتعال انگیز واقعات قیام امن کیلیے بات چیت کے عمل کو سبوتاژ کرنے کا باعث بنیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایف سی اہلکاروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مغوی ایف سی اہلکاروں کو قتل کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مغوی ایف سی اہلکاروں کا قتل انتہائی افسوسناک اور سفاکانہ عمل ہے، ‫قوم امن چاہتی ہے، اشتعال انگیز واقعات قیام امن کیلیے بات چیت کے عمل کو سبوتاژ کرنے کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ‫مذاکرات کو بامعنی بنانا فریقین کی ذمہ داری ہے، دونوں طرف سے فوری جنگ بندی کا اعلان کیا جائے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ‫ملک دشمن عناصر امن کے مخالف ہیں، ‫ملک کو جنگ کی آگ میں دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ‫چیئرمین تحریک انصاف نے شہید ایف سی اہلکاروں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :