وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے زیر اہتمام کیمپس ٹی وی 2014کی نشریات آج سے انٹرنیٹ پر براہ راست نشر کی جائے گی

پیر 17 فروری 2014 16:45

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے زیر اہتمام کیمپس ٹی وی 2014کی نشریات آج سے انٹرنیٹ پر براہ راست نشر کی جائے گی۔ یہ نشریات انٹرنیٹ کے اس لنک پر دیکھی جاسکتی ہے۔ یہ نشریات شعبہ کے طلبہ و طالبات و اساتذہ کی انتھک کوششوں اور وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر اقبال کی خصوصی تعاون کی بدولت ممکن ہوسکی ہے۔

(جاری ہے)

طلبہ و طالبات کی اس کاوش میں شہر کے سینئر صحافی ، اساتذہ ، شعرائے کرام اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کررہے ہیں۔اس نشریات میں ٹاک شوز، مشاعرہ، موسیقی اور ابلاغ عامہ سے تعلق رکھنے والے دیگرموضوعات پر مذاکرے اور بات چیت شامل ہیں۔یہ نشریات پاکستان میں ابلاغ عامہ کی تعلیم و تربیت کا اہم سنگ میل ہونے کے ساتھ ملکی جامعات میں اپنی نوعیت کی پہلی مثال ہے۔یہ نشریات دن 10:00بجے سے شام 5:00بجے تک جاری رہیں گی ۔

متعلقہ عنوان :