وزیر بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہ نواز آج سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی

پیر 17 فروری 2014 16:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) وزیر بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہ نواز آج ( منگل ) صبح10:30بجے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاپولیشن سٹڈیز کے زیر اہتمام پاکستان ڈیموگرافک اور ہیلتھ سروے کی سالانہ رپورٹ کی لانچنگ/ سیمینار میں مہمان خصوصی ہوں گی۔یہ سیمینار پیلس ہال پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

سیمینار میں ایگزیکٹو ڈائریکٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاپولیشن سٹڈیز عبدالباسط خان، پراجیکٹ ڈائریکٹرمسز تنویر کیانی، محکمہ بہبود آبادی کے سیکرٹری الطاف ایزدخان، ڈپٹی سیکرٹری بہبود آبادی عائشہ قریشی، ایم این اے ڈاکٹر عطیہ عنایت الله پلاننگ کمیشن اسلام آباد کے نمائندے مسٹرجاوید ملک ایم این اے دانیال عزیز، سیکرٹری ترقی خواتین ارم بخاری کے علاوہ ڈاکٹر جاوید عمر بھی شرکت کریں۔

متعلقہ عنوان :