ایشین کرنسی مارکیٹ میں ین کی شرح تبادلہ میں استحکام دیکھا گیا

پیر 17 فروری 2014 16:42

سنگا پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) ایشین کرنسی مارکیٹ میں پیر کو ین کی شرح تبادلہ میں استحکام دیکھا گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوکیو مارکیٹ میں ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ کمی کا شکار رہی جو کہ گزشت ہمالی دن نیویارک کی شرح 101.81 ین فی ڈالر سے کم ہو کر 101.57 ین فی ڈالر تک آ گئی۔

(جاری ہے)

ین اور ڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں ملاجلا رجحان رہا۔ ین کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ گزشتہ مالی سال کی شرح 139.42 ین فی یورو سے کم ہو کر 139.39 ین فی یورو جبکہ ڈالر کے مقابلے میں گزشتہ روز کی شرح 1.3715 ڈالر فی یورو سے بڑھ کر 1.3720 ڈالر فی یورو ہو گئی۔