ایشین آئل مارکیٹ میں پیر کو خام تیل کے نرخوں میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا

پیر 17 فروری 2014 16:42

سنگا پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء)ایشین آئل مارکیٹ میں پیر کو خام تیل کے نرخوں میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا میڈیار پورٹ کے مطابق نیویارک کے اہم ترین سودے، ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کی ابتدائی سرگرمیوں کے دوران مارچ کیلئے فروخت 21سینٹ بڑھ کر 100.51 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے اسی عرصہ کیلئے سودے تین سینٹ اضافے کے بعد 109.05 ڈالر فی بیرل رہے۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے تجزیہ کار کیلی ٹوھ نے صحافیوں کو بتایا کہ چین کی جانب سے جنوری کے دوران قرضوں کے اجراء کے حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹ نے کاروباری سرگرمیوں پر مثبت اثر ڈالا۔