حق پرست عوامی نمائندے بلدیہ ٹاؤن کے عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں قائد تحریک کی ہدایت پر سختی کے ساتھ عمل پیرا ہیں،کامران اختر

پیر 17 فروری 2014 16:13

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) حق پرست عوامی نمائندے بلدیہ ٹاؤن کے عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر سختی کے ساتھ عمل پیرا ہے۔یہ بات حق پرست رکن سندھ اسمبلی کامران اخترنے یونین کونسل نم نمبر8تربیلہ محلے میں نالے کی صفائی کے کام کا جائزہ لینے کے دوران کہی ۔انہوں نے مذید کہا کہ بلدیہ ٹاؤن کے رہنے والے ایک ایک فرد کی خدمت بلاامتیاز رنگ و نسل و مذہب کررہے ہیں بلدیہ ٹاؤن کی عوام کے لئے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے میں مصروف عمل ہیں۔

بلدیہ ٹاؤن کے تمام محکموں کے افسران ایک ٹیم کی طرح ہیں اورانہوں نے اپنے اپنے فرائض کی ادائیگی کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہواہے۔ جس قدر آپ اپنی محکمانہ صلاحیتوں اور ذہنی کاوشوں کی روایات کو بر قرار رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

تب ہی بلدیہ ٹاؤن کو خوبصورت اور دلکش بنانے میں مدد ملے گی موقع پر موجود عملے سے کام کے معیار پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔

مٹیریل غیر معیاری استعمال نہیں کیا جائے اگر کسی بھی علاقے میں غیر معیاری میٹریل استعمال ہوا اس علاقے کے ورک مستری سے قانونی طریقے سے پوچھ گچھ ہوگی اور اس کے ساتھ تادیبی کاروائی بھی ہوگی لہٰذا ہر ایک کو اپنی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کام کے معیار پر بھر پور توجہ دینی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :