حق پرست رکن قومی اسمبلی سلمان مجاھدکی بلدیہ زون میں بڑھتی ہوئی تجاوزات پر تشویش کا اظہار

پیر 17 فروری 2014 16:13

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) حق پرست رکن قومی اسمبلی سلمان مجاھد نے بلدیہ زون میں انسداد تجاوزات سیل کے افسران سے میٹنگ کی جن میں ایڈ منسٹریٹو آفیسرمحمد حنیف شیخ اور محمد جاوید سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ زون میں بڑھتی ہوئی تجاوزات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو بلدیہ زون کی میں ن شاہراہوں مارکیٹوں اور بازاروں سے فوری تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو پرشانی سے نبچانے کے لئے ان تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے تاکہ ٹرانسپورٹ کی فراہمی سہل طریقے سے ہوسکے اور عوام الناس کو پیدل چلنے میں دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

M,N.Aسلمان مجاھد بلوچ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا فوری طور پرآغاز کیا جائے۔اس سلسلے میں کسی بھی سستی اور کاہلی کا مظاہرہ نہیں کیا جانا چاہئے۔اس مہم میں رینجرز اور پولیس کی بھی مدد لی جائے تاکہ یہ مہم کامیاب ہو ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف بھائی ہی کی تربیتت و ہدایت ہے عوام الناس کی بلا امتیاز و تفریق خدمت کرنا ہے۔انہیں تمام بلدیتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے

متعلقہ عنوان :