حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شہوانی کا بلدیہ ٹاؤن میں واقع سرکاری ہائڈرینٹ پر چھاپہ

پیر 17 فروری 2014 16:13

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شہوانی کا بلدیہ ٹاؤن میں واقع سرکاری ہائڈرینٹ پر چھاپہ اس موقع پر ان کے ساتھ واٹر بورڈ کے افسران بھی موجود تھے۔جیسے ہی یوسف شہوانی وہاں پہنچے تو افراتفری مچ گئی یوسف شہوانی نے ہائڈینٹ انچارج سے جب تفصیلات طلب کئیں تو وہ جواب دینے سے قاصر تھا۔ جس پر انہوں نے برہمی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ تم کو یہاں سرکار کا بیٹھانے کا مقصد چوری کو روکنا ہے نا کہ ان کی معاونت کرنا۔

(جاری ہے)

ہائڈرینٹ کا ٹھیکیدار غیر قانونی معاملات میں ملوث ہے اور سرکاری افسران بھی اس کے ساتھ ملوث ہیں انہوں نے کہا کہ جب ہائڈرینٹ کو ایک نل سے پانی کی اجازت ہے تو یہ 3نلوں سے پانی کیوں بھر رہا ہے اور شیڈول پر بھی عمل نہیں کررہاہے جس سے بلدیہ ٹاؤن کے غریب عوام پر بوجھ پڑرہاہے ہے یہ غریب محنت کش لوگ پانی خرید کر نہیں پی سکتے واٹر بورڈ کے افسران پنا قبلہ درست کرلیں ورنہ ہمیں سیدھا کرنا آتا ہے ہم ان غریب لوگوں کے ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں اوران کو سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہداری ہے ہم قائد تحریک الطاف حسین کے کارکن ہیں اور بلدیہ ٹاؤن کے رہنے والے عوام قائد تحریک الطاف حسین کے جانثار ہیں۔ان لگوں کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے

متعلقہ عنوان :