سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں سے متعلق کیس کی سماعت

پیر 17 فروری 2014 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیو ایم کے وکیل فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سندھ کی حلقہ بندیوں کی تقسیم قانون کے مطابق نہیں کی گئی، حلقہ بندی کا عمل غیر جانبدار اور آزاد کمیٹی کو کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔

ایم کیو ایم کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے دلائل میں کہاکہ ایک شخص اور ایک ووٹ کا اختیار آئین نے دیا ہے اور یہی قانون بلدیاتی انتخابات پر بھی لاگو ہوتا ہے۔تمام یونین کمیٹیز کو ریاضی کے ایک فارمولے کے تحت گنتی کر کے تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔کچھ حلقوں میں صرف 10 ہزار ووٹرز ہیں اور کچھ میں 50 ہزار ہیں،حلقوں کی اس طرح تقسیم سے ایک ووٹ ایک نمائندگی کا قانون مجروح ہوتا ہے۔