زیر حراست دہشتگردوں کے قتل سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں، سیکورٹی حکام

پیر 17 فروری 2014 15:49

زیر حراست دہشتگردوں کے قتل سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں، سیکورٹی حکام

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) سیکورٹی حکام نے زیرحراست دہشت گردوں کے قتل سے متعلق طالبان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ طالبان اپنی دہشت گرد کارروائیوں کیلئے جھوٹے جواز گھڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکورٹی حکام کے مطابق کراچی میں 13 پولیس اہل کاروں کا قتل دہشت گردی کا واقعہ ہے،ایف سی اہل کاروں کا قتل بھی دہشت گردی کا واقعہ ہے، دہشت گردی کی کارروائیاں قابل مذمت اوراشتعال انگیز ہیں۔

سیکورٹی حکام نے حکومتی تحویل میں دہشت گردوں کی ہلاکت سے متعلق طالبان کوالزام بے بنیاد قراردیا ہے اور کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے اس قسم کے الزامات جھوٹا پروپیگنڈا ہیں اور وہ اپنی کارروائیوں کا جواز دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :