حکومتی کمیٹی ہمیں بھی طالبان سمجھتی ہے، امن کی خاطر ہر حد تک جائیں گے، طالبان کمیٹی

پیر 17 فروری 2014 14:51

حکومتی کمیٹی ہمیں بھی طالبان سمجھتی ہے، امن کی خاطر ہر حد تک جائیں گے، ..

اکوڑہ خٹک (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) طالبان کمیٹی کا اجلاس اکوڑ ہ خٹک میں مولانا سمیع الحق کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں گزشتہ دن ہونیوالی واقعہ کی مذمت اور واقعہ کی تفصیلی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی کے اراکین مولانا یوسف شاہ اور پروفیسر ابراہیم نے گزشتہ دن کے واقعہ پر افسوس کااظہار کیا طالبان کمیٹی کے اراکین نے حکومتی کمیٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومتی کمیٹی کی طرف آج کے اجلاس کی منسوخی قابل مذمت ہے ایک موقعہ پر طالبان کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی کے اراکین ہمیں بھی طالبان سمجھتے ہیں اگر آج حکومتی کمیٹی ملاقات کرلیتی تو اس مسئلے کا حل تلاش کر سکتے تھے ۔

(جاری ہے)

لیکن حکومتی کمیٹی نے ایسا نہیں کیا ۔ لیکن ہم بھی امن کی خاطر آخری حد کو جانے کو تیار ہیں۔ اور ہمارے رابطے طالبان کی اعلیٰ قیادت سے ہو چکے ہیں۔ انشاء اللہ ہم مثبت حل تلاش کر لیں گے فی الحال ہم پوری قوم سے دعا کی اپیل کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :