محمد حفیظ کا فیصل بینک قومی ٹی ٹوئنٹی کپ2014کے فائنل میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

پیر 17 فروری 2014 13:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) پاکستان ٹی ٹوئنٹی اور لاہور لائنز کے کپتان محمد حفیظ نے فیصل بینک قومی ٹی ٹوئنٹی کپ2014کے فائنل میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی شائقین کا جذبہ دیدنی تھا ، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہاکہ تمام کھلاڑیوں نے انتہائی شاندار کار کر دگی کامظاہرہ کیا انہوں نے کہاکہ پاکستانی شائقین کا جذبہ دیدنی تھا ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونی چاہیے انہوں نے کہاکہ لاہور لائنز کی جیت پوری قوم کی جیت ہے

متعلقہ عنوان :