فیصل آباد وولفز کے کپتان مصباح الحق کا لاہور لائنز سے شکست پر مایوسی کا اظہار

پیر 17 فروری 2014 13:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم اور فیصل وولز کے کپتان مصباح الحق نے لاہور لائنز سے شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایکسٹرا رنز شکست کا سبب بنے ، 40سے 50رنز اور ہوتے تو جیت یقینی تھی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو مصباح الحق نے کہاکہ تمام کھلاڑیوں نے اچھی کار کردگی کامظاہرہ کیا تاہم ایکسٹرا رنز کی وجہ سے نہیں جیت سکے اگر 40سے 50رنز اور ہوتے تو جیت یقینی تھی ۔مصباح الحق نے کہاکہ پاکستانی شائقین کا جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے