ٹیلنٹ تلاش کر نے اور عالمی سطح پر کھیلنے کیلئے نو جوان کھلاڑیوں کی تلاش ضرور ی ہے ، نجم سیٹھی

پیر 17 فروری 2014 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ٹیلنٹ تلاش کر نے اور عالمی سطح پر کھیلنے کیلئے نو جوان کھلاڑیوں کی تلاش ضرور ی ہے ، پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں گے ۔ایک انٹرویو میں نجم سیٹھی نے کہاکہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی اس سلسلے میں اہم اقدامات کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پی سی بی کے تمام سابق چیئر مینوں سے بھی مشاورت کی جائیگی اور ملک میں بین الاقوامی ٹیموں کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے ہر قسم کے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دینے کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہا کہ ٹیلنٹ تلاش کرنے اور قومی و بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے یہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے معاملات اور انتخاب و نامزدگیوں کے معاملات کو بہتر بنانے کیلئے ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے جو پی سی بی کے آئین کا مسودہ بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :