جیکب آباد میں دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کرلیاگیا

پیر 17 فروری 2014 13:41

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) جیکب آباد میں دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کرلیاگیا ہے ذرائع کے مطابق ریلوے لائن میں تباہ شدہ بوگیوں کی وجہ سے ریلوے ٹریفک متاثر ہوئی جیکب آباد میں تنگوانی کے قریب ریلوے لائن میں دھماکے سے متاثرہ ٹریک کی مرمت 20گھنٹے بعد مکمل کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ سکھر خادم حسین کے مطابق ٹریک سے بوگیوں کو ہٹانے کیلئے ملتان اور لاہورسے بھاری مشینری طلب کرلی گئی ہے جس کے بعد امید ہے کہ جلد ریلوے ٹریک کو ٹریفک کے لئے بحال کردیاجائیگا۔

گزشتہ روز جیکب آباد میں تنگوانی کے قریب دوپہر ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا گیاتھا، جس سے کراچی سے پشاور جانیوالی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اترگئیں تھیں، واقعے میں 6افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :