فیصل آباد وولفز کے کپتان مصباح الحق کا لاہور لائنز سے شکست پر مایوسی کا اظہار، ایکسٹرا رنز شکست کا سبب بنے ، 40سے 50رنز اور ہوتے تو جیت یقینی تھی ، مصباح الحق

اتوار 16 فروری 2014 22:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم اور فیصل وولز کے کپتان مصباح الحق نے لاہور لائنز سے شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایکسٹرا رنز شکست کا سبب بنے ، 40سے 50رنز اور ہوتے تو جیت یقینی تھی ۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہاکہ تمام کھلاڑیوں نے اچھی کار کردگی کامظاہرہ کیا تاہم ایکسٹرا رنز کی وجہ سے نہیں جیت سکے اگر 40سے 50رنز اور ہوتے تو جیت یقینی تھی ۔مصباح الحق نے کہاکہ پاکستانی شائقین کا جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے