وہاڑی ، موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے مسافر بس الٹ گئی ، چار خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ،پانچ خواتین اور دو بچوں سمیت 27افرادزخمی ،زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ، ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ

اتوار 16 فروری 2014 22:17

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) ضلع وہاڑی کے قریب موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور پانچ خواتین اور دو بچوں سمیت 27افرادزخمی ہوگئے ،زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی کی بس نمبر 5831ایس جی ایچ فورٹ عباس سے فیصل آباد جارہی تھی کہ وہاڑی سے سات کلو میٹر دور باغ آرائیاں کے مقام پر اچانک روڈ پر آنے والے موٹر سائیکل نمبر 9379ایم این یو کو بچاتے ہوئے الٹ گئی اور درخت سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ممتاز احمد اور اس کی بیوی خاتون بی بی جو 35ڈبلیو بی کے رہائشی تھے کے علاوہ بس میں سوار کلثوم بی بی سکنہ حافظ آباد ، شگفتہ بی بی چشتیاں ، ایک نامعلوم مرد اور خاتون جاں بحق ہوگئے زخمیوں میں نذیر احمد حاصل پور ، محمد صادق ، سمیع اللہ دہڑانوالہ ، رخسانہ کوثر ٹوبہ ٹیک سنگھ ، راشد ممتاز 35ڈبلیو بی ، عائشہ بی بی ، ممتاز ولد فتح چشتیاں ، غلام فرید حاصل پور ، منظور احمد حاصل پور ، رشیداں بی بی حاصل پور ، نسیم بی بی حاصل پور ، محمد اصغر حاصل پور ، خوشی محمد حاصل پور ، عاطف شہزاد حاصل پور ، محمد یعقوب چشتیاں ، کوثر پروین شمس آباد ، عذراں بی بی زوجہ معراج ، بلقیس اختر حاصل پور ، سمیرا بی بی چشتیاں ، دس سالہ طاہر حسین ، بارہ سالہ عاطف ، صادق علی ، امتیاز احمد ، رانا دلدار ، یاسمین ، سویرا بی بی، غشرہ بی بی شامل ہیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اے ڈی سی جی علی عنان قمر ، ڈی ایس پی ٹریفک راجہ شاہد نذیر ، اے سی وہاڑی عمران منیر بھٹی ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف گوہر ، ایس ایچ او تھانہ صدر شاہد فاروق برولہ ، ایس ایچ او تھانہ دانیوال ریاض منہاس ، ریسکیو 1122کے محمد اکرم پنوار ، الخدمت فاؤنڈیشن اور فلاح انسانیت کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ہلاک شدگان اور زخمیوں کو ایمبو لینسز کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی شفٹ کیا ہسپتال میں حاڈثہ کی اطلاع ملتے ہی ایم ایس نے عملہ کو الرٹ کر دیا جائے حادثہ پر قیامت صغریٰ کا منظر تھا رئیل ہوپ کی چیئر پرسن نوشین ملک نے ہسپتا ل میں پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور ہلاک شدگان کے لواحقین سے رابطہ کر نے میں اہم کر دار ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :