غداری کیس، مشرف عدالت میں پیش ہونے کیلئے رضامند

اتوار 16 فروری 2014 22:09

غداری کیس، مشرف عدالت میں پیش ہونے کیلئے رضامند

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف نے عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ دوستوں اور وکلاء سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے اپنے قریبی دوستوں اور وکلاء سے مشاورت کے بعد غداری کیس میں خصوصی عدالت کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں پرویز مشرف کل ہپستال میں وکلاء سے اہم ملاقات کرینگے۔

ذرائع کے مطابق پرویز مشرف نے 18 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کیلئے ایک اپیل بھی تیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ غداری مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو مہلت دیتے ہوئے انھیں 18 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ عدم تعمیل کی صورت میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ سابق صدر کے وکیل انور منصور کی یقین دہانی پر پرویز مشرف کو 18 فروری کو پیش ہونے کی مہلت دی۔ اس سے قبل عدالت نے 31 جنوری کے اپنے حکمنامے میں پرویز مشرف کو 7 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے پرویز مشرف کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری میں ان کے ضامن میجر جنرل ریٹائرڈ راشد قریشی کو بھی 18 فروری کو طلب کیا ہے۔