ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل سے شروع ہوگا

اتوار 16 فروری 2014 21:08

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) آئی سی ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور بنگلہ دیش کے خلاف ہونیوالی سیریز کی تیاری کیلئے اعلان کردہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل ( پیر ) سے کنٹری کلب کرکٹ گراوٴنڈ مریدکے میں شروع ہوگا ۔ یہ تربیتی کیمپ یکم مارچ تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

کیمپ میں15رکنی سکواڈ بسمہ معروف، سیدہ نین ، فاطمہ عابدی ، ندا رشید، جویریہ ودود، سید بتول فاطمہ ، عثماویہ اقبال کھوکھر، کائتہ جلیل، سمیعہ صدیق ، سعدیہ یوسف ، بیبی ناہیدہ، ثانیہ اقبال، سدرہ امین اور مرینہ اقبال شامل ہیں ۔کیمپ میں2سے 15مارچ تک بنگلہ دیش کے خلاف ہونیوالی سیریز اور16مارچ تا 6اپریل تک ہونے والی آئی سی سی ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سلہٹ بنگلہ دیش کی تیاری کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :