پنجاب یوتھ فیسٹیول میں ڈویژن کی سطح پر مقابلے ختم ہو گئے، کبڈی کا فائنل قصور نے جیت لیا ، آخری روز 15 ہزار 377 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں سے 606کامیاب رہے، ڈی جی خاں ڈویژن میں 8ہزار 808کھلاڑیوں کی شرکت،کبڈی کا فائنل قصور نے 42-69سے لاہور کو شکست دیکرجیتا، عامر نے 25 پوائنٹس سکور کئے دوسرے کھلاڑ یو ں کی بھی شاندار پرفارمنس

اتوار 16 فروری 2014 20:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) پنجاب یوتھ فیسٹیول کا پانچواں مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا۔ ڈویژنل سطح پر ہونے والے اس مرحلے کے آخری روز پنجاب کی 9 ڈویژنز کے 15377 کھلاڑی مختلف کھیلوں میں شریک ہوئے جن میں سے 606 نے کامیابی حاصل کر کے اگلے مرحلے میں رسائل حاصل کی۔ راولپنڈی ڈویژن میں 604 کھلاڑی میدان میں اترے جن میں سے 151 کامیاب رہے، سرگودھا ڈویژن میں 72 کھلاڑیوں نے اپنے جوہر دکھائے جن میں سے 18 کامیاب رہے۔

گوجرانوالہ ڈویژن میں 147 کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا جن میں سے 57 نے کامیابی حاصل کی۔ فیصل آباد ڈویژن میں 560 کھلاڑیوں نے حصہ لیا کی جن میں سے 210 کھلاڑی فاتح رہے۔ ساہیوال ڈویژن میں 44 کھلاڑی مختلف کھیلوں میں شریک ہوئے جن میں سے 22 نے اپنے مد مقابل کھلاڑیوں کو مات دی۔

(جاری ہے)

ملتان ڈویژن میں 979 کھلاڑی نے کھیلوں میں حصہ لیا۔ جن سے 3 کھلاڑی کامیابی حاصل کر سکے۔

بہاولپور ڈویژن میں 294 کھلاڑی شریک ہوئے جن میں سے 42 کامیاب قرار پائے۔ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سب سے زیادہ 8808 کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیئے جن میں سے 58 کا میاب رہے۔ لاہور ڈویژن میں 3869 کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا جن میں سے 45 نے کامیابی حاصل کی۔لاہورمیں پنجاب یوتھ فیسٹول کے ڈویژن کی سطح کے کبڈی فائنل میں قصور لاہور کو 42-69سے ہرا کر چیمپئن بن گیا۔

اقبال پارک سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے فیصلہ کن میچ کو تماشائیوں کی بڑی تعداد نے دیکھا اور کھلاڑیوں کے عمدہ کھیل پر تالیاں بجا کرداد دی۔کھیل کے آغاز میں ہی قصور کے کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور میزبان لاہور کے خلاف پوائنٹس حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔پہلے ہاف کے اختتام پر قصور کو حریف ٹیم کے خلاف 23 کے مقابلے میں 32پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف میں بھی قصور کے کھلاڑیوں نے لاہور کو آؤٹ کلاس کئے رکھا اور 42-69 سے مقابلہ جیت لیا۔فاتح ٹیم کی طرف سے سب سے نمایاں کھلاڑی عامر رہے جنہوں نے 25 پوائنٹس حاصل کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ طارق اور سینا نے بھی غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ختتامی تقریب کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی پنجاب اور ڈویژنل کنوینئر میاں نصیر احمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صوبہ بھر میں روایتی کھیلوں کو زندہ کرنے کے لئے کوشاں ہیں ، پنجاب یوتھ فیسٹول کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

میاں نصیر نے کہا کہ فائنل مقابلے میں کھلاڑیوں کے عمدہ کھیل کے بعد وہ وثوق سے کہتے ہیں کہ پاکستان میں کبڈی کا مستقبل تابناک ہے اور ہماری قومی ٹیم عالمی سطح پر ہونے والے ہونے والے کبڈی کے ایونٹس میں اپنے عمدہ کھیل سے سبز ہلالی پرچم لہراتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :