پٹرولنگ کے نظام میں بہتری لانے کے لیے تمام تر ممکنہ وسائل برؤے کار لائے جارہے ہیں‘ پارلیمانی سیکرٹری ریلوے،ریل کے ذریعے سفر کرنے والے کی حفاطت وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ‘ سید عاشق علی کرمانی

اتوار 16 فروری 2014 20:42

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے سید عاشق علی کرمانی نے کہا ہے کہ ریل کے ذریعے سفر کرنے والے کی حفاطت وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،ملک بھر کی ریلوے پٹری ،ٹرینوں میں سیکورٹی کے حوالہ سے فول پروف انتظامات کے لیے ٹھوس حکمت عملی مرتب کر کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،پٹرولنگ کے نظام میں بہتری لانے کے لیے بھی تمام تر ممکنہ وسائل کو برؤے کار لایاجا رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید عاشق کرمانی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پہلے ہی سات ماہ کے دوران ریلوے میں بہتری آئی ہے سابقہ دور حکومت میں بند کی جانے والی ٹرینوں کو مرحلہ وار بحال کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد مسافر گاڑیوں کی طرح مال بردار گاڑیاں بھی ریلوے پٹری پر رواں دواں ہو نگیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے سابقہ دور میں تباہی کے دہانے پر پہنچ جانے والے اس محکمہ کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کے ٹرینوں اور ریلوے پٹری پر ہونے والی حالیہ تخریب کاری کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔عاشق کرمانی نے کہا کہ ریلوے کی حدود میں ہونی والی دہشت گردی کے واقعات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اس میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :