سعودی عرب میں چارہزارپاکستانی رہائی کے منتظر،حکومت نے چپ سادھ لی، جیلوں میں قید پاکستانیوں کے سعودی کفیل ویزے کی میعاد بڑھانے کے لئے20ہزار ریال رشوت طلب کر رہے ہیں
اتوار 16 فروری 2014 18:36
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) پاکستان نے سعودی عرب میں غیرملکیوں کے لیے نئے قوانین متعارف کرائے جانے سے چارہزار سے زائد پاکستانیوں کی گرفتاری پر چپ سادھ لی،نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں رواں برس کے آغاز پر غیر ملکیوں کے لئے نئے قوانین متعارف کئے جانے کے بعد چارہزار سے زائد پاکستانی سعودی جیلوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جب کہ پاکستانی حکام نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں نئے سال کے آغاز پر غیر ملکیوں کے لئے نئے قوانین کے اطلاق کے بعد نوکری کی غرض سے جانے والے 4 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو جیلوں میں بند کردیا گیا، سعودی حکام کی جانب سے جیلوں میں قید پاکستانیوں کے ساتھ انہائی ناروا سلوک برتا جا رہا ہے اور انھیں 2 وقت کی روٹی بھی فراہم نہیں کی جارہی۔(جاری ہے)
دوسری جانب جیلوں میں قید پاکستانیوں کے سعودی کفیل ویزے کی میعاد بڑھانے کے لئے 20 ہزار ریال تک رشوت طلب کر رہے ہیں۔
سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے اہلہ خانہ کا کہنا ہے پاکستانی دفتر خاجہ کی جانب سے ان کے پیاروں کی رہائی کے لئے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جا رہا۔واضح رہے کہ چند روز قبل ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی جیلوں میں 300 کے قریب پاکستانی قید ہیں جن کی وطن واپسی کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.