حکومت مذاکرات کیخلاف سازشیں کرنیوالی قوتوں کو بے نقاب کرے ‘ عمران خان ،امر یکہ کی ہاں میں ہاں ملانے والے حکمرانوں نے ملک کو بیڑہ غرق کر دیا ہے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
اتوار 16 فروری 2014 18:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) پاکستان تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ امر یکہ کی ہاں میں ہاں ملانے والے حکمرانوں نے ملک کو بیڑہ غرق کر دیا ہے،پا کستان کو غیر ملکی مداخلت سے نجات دلانے تک ملک کی آزاد خارجی و داخلی پالیسی نہیں بن سکتی ، ‘عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی پر خاموش نہیں رہیں گے ،2مارچ کو سپریم کورٹ میں دھاندلی کے متعلق کیس کی سماعت کے بعد آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کر ینگے ۔
وہ لاہور میں تحر یک انصاف اوررسیز کے میاں طارق جاوید ‘ندیم یوسف ایڈ وکیٹ اور چوہدری محمد اشفاق کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقر یب سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر تحر یک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر تر ین ‘رکن قومی اسمبلی شفقت محموداور دیگر بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدوں میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا بلکہ حالات پہلے سے بھی ابتر ہو گئے ہیں ۔
موجودہ حکمران ملک کو بچانے کی بجائے اقتدار کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور امر یکہ کو کسی بھی صورت ناراض نہیں کر نا چاہتے ۔اگر حکمرانوں نے امر یکہ کی خواہش پرو زیرستان میں فوجی آپر یشن کیا تو اس کے نتا ئج ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ہو ں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کا خاتمہ اور امن کا قیام صرف مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے اور جو قوتیں مذاکرات کے خلاف سازشیں کر رہی ہے انکو بے نقاب کر نا حکومت کی ذمہ دار ی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی ریاست اوہائیو میںصدر بائیڈن کا نام انتخابات کے بیلٹ میں شامل کرنے میں قانون سازی مکمل نہ ہوسکی
-
یورپی بنکوں اورسرمایہ کاروں کی جانب سے کرپٹو کرنسی میں بھاری سرمایہ کاری‘ای یو دنیا میں ڈیجیٹل کرنسی کا دوسرا بڑا مرکزبن گیا
-
رفح بارڈر کراسنگ پر اسرائیلی فورسز کے قبضے سے غزہ کے ہسپتالوں میں صرف 3 دن کا ایندھن رہ گیا
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے وزیراعظم کی پیکا ایکٹ 2016 میں ترمیم کی منظوری
-
حکومت نے ایف بی آر کو نان فائلرز کیخلاف پلان بی پر عمل درآمد کیلئے گرین سگنل دیدیا
-
چاند پربھیجے گئے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمرسے پہلی تصویرموصول
-
نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کی تکینکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
-
نون لیگی حکومت تحریک انصاف سے بات چیت کے لیے تیار ہے. رانا ثناءاللہ
-
اٹارنی جنرل آفس کا عدالتوں میں ٹیکس معاملات میں قانونی ٹیموں کی ناقص کارکردگی پر چیئرمین ایف بی آر کو خط
-
حکومت کی پوری توجہ معاشی استحکام پر مرکوز ہے، ملک کے معاشی اشاریئے مثبت ہو رہے ہیں، وزیراعظم عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد ..
-
ٹیلی کام آپریٹرز کی عالمی تنظیم ”جی ایس ایم اے“ کا ایف بی آر کی جانب سے صارفین کی سمیں بلاک کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار
-
امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر کا افغانستان سے متصل پاکستانی علاقے کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.