شہباز شریف فارم ہاؤس پر ٹیکس ادا کرنے والے واحد رکن صوبائی اسمبلی ،انکم ٹیکس کی مد میں 36لاکھ44ہزار403،زرعی ٹیکس کی مد میں17لاکھ6ہزار250اور فارم ہاؤس پر 7لاکھ10ہزار627روپے ٹیکس ادا کیا

اتوار 16 فروری 2014 17:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ٹیکس گوشوار ے جمع کرانے والے 1072 اراکین میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف واحد رکن صوبائی اسمبلی ہیں جنہوں نے فارم ہاؤس پر بھی ٹیکس کی ادائیگی کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیرا علیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں کے مطابق انہوں نے کل 60لاکھ60ہزار880روپے ٹیکس کی ادائیگی کی ہے ۔ جس میں انکم ٹیکس کی مد میں 36لاکھ44ہزار403،زرعی ٹیکس کی مد میں17لاکھ6ہزار250اور فارم ہاؤس پر 7لاکھ10ہزار627روپے ٹیکس ادا کیا گیا ۔