بھاری مینڈیٹ والی حکومت نے قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے ‘ شیخ رشید ،عوام اگر اب بھی اپنے حقوق کیلئے بیدار نہ ہوئے تو ہماری آنے والی نسلوں کو گروی رکھ دیا جائیگا‘ سربراہ عوامی مسلم لیگ

اتوار 16 فروری 2014 15:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھاری مینڈیٹ والی حکومت نے قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے ، عوام اگر اب بھی اپنے حقوق کے لئے بیدار نہ ہوئے تو ہماری آنے والی نسلوں کو گروی رکھ دیا جائے گا ۔ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ عام انتخابات میں جسے جو مینڈیٹ ملا ہے وہ اسے ادا نہیں کر رہا ، پیپلزپارٹی کے دور میں مسلم لیگ (ن) نے جس طرح کی اپوزیشن کی پیپلز پارٹی اسی طرح کا کردار ادا کر کے احسان کا بدل چکا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے ،ابھی تک مذاکرات کا کوئی سر پیر نظر نہیں آیا اور ہر طرف صرف شور شرابا ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے اورعوام کی توجہ ہٹانے کے لئے آئے روز کوئی نہ کوئی شوشہ چھوڑ دیا جاتا ہے ۔اپنے موقف پر آج بھی قائم ہوں کہ بھاری مینڈیٹ والے وزیرا عظم نواز شریف کے پاس ایک قابل ٹیم کا قحط ہے ، وہ آج بھی 25سال پرانی ٹیم سے کام چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عوام اپنے حقوق کیلئے خو دسڑکوں پر نہیں نکلے گی تب تک حالات میں تبدیلی کی امید رکھنا بے وقوفی ہے ۔

متعلقہ عنوان :