قومی معیشت درست سمت کی طرف جا رہی ہے ، رواں مالی سال ٹیکس وصولی کاہدف غیرحقیقی ہے،وزیرخزانہ،30 جون تک بامشکل 23کھرب روپے وصولی ہوپائے گی ، نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 16 فروری 2014 15:25

قومی معیشت درست سمت کی طرف جا رہی ہے ، رواں مالی سال ٹیکس وصولی کاہدف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے رواں مالی سال ٹیکس وصولی کے ہدف کو غیرحقیقی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ 30 جون تک بامشکل 23کھرب روپے وصولی ہوپائے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ نے کہاکہ رواں مالی سال ٹیکس وصولی کے لئے 24 کھرب 75ارب روپے کا ہدف غیرحقیقی ہے، عالمی مالیاتی فنڈ نے بھی ٹیکس وصولی کے ہدف پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے کم کر کے 23 کھرب 45 ارب روپے کر دیا، وزیر خزانہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ رواں مالی سال ٹیکس وصولی مقررہ ہدف سے ایک سو پچاس ارب روپے کم رہے گی، جبکہ ٹیکس وصولی میں کمی سے دیگر ترقیاتی منصوبے متاثر ہوں گے، اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کرنا پڑے گی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ قومی معیشت درست سمت کی طرف جا رہی ہے، آئی ایم ایف نے اقتصادی شرح نمومیں بہتری کی پیش گوئی کی ہے،مارچ میں زرمبادلہ کے ذخائردس ارب ڈالرتک پہنچ جائینگے،انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد آئی ایم ایف سے قرض کم لیا، واپس زیادہ کیا ہے۔