ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کا امیر حمزہ کی یاد میں ایتھلیٹکس ایونٹس منعقد کرنے کا فیصلہ

اتوار 16 فروری 2014 14:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (اے ایف پی) نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے سابق ڈائریکٹر جنرل سید امیر حمزہ گیلانی (مرحوم)کی یاد میں ایتھلیٹکس ایونٹس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اے ایف پی کی طرف سے جادی کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایونٹس کے انعقاد کی حتمی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ اے ایف پی حکام کا کہنا ہے کہ امیر حمزہ گیلانی بہترین سپورٹس ایڈمنسٹریٹر تھے، ان کی ملکی کھیلوں میں ترقی و فروغ کے حوالے سے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن بھی ان کی یاد میں ایک سیمینار کا انعقاد کریگی۔سید امیر حمزہ گیلانی 12 فروری کو انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :