بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، مشفق الرحیم ون ڈے سیریز میں دوبارہ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالیں گے ، عرفات سنی کو بھی جگہ مل گئی

اتوار 16 فروری 2014 14:07

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ مشفق الرحیم ون ڈے سیریز میں دوبارہ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔عرفات سنی کو انجرڈ عبدالرزاق کی جگہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 17 فروری سے ہو گا۔

(جاری ہے)

رزاق جو کہ ون ڈے میچوں میں بنگلہ دیش کے لیڈنگ وکٹ ٹیکر ہیں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ اعلان کردہ سکواڈ میں مشفق الرحیم کپتان، تمیم اقبال نائب کپتان، انعام الحق، شمس الرحمان، مومن الحق، شکیب الحسن، ناصر حسین، محموداللہ، سوہاگ غازی، عرفات سنی، مشرفی مرتضی، روبیل حسین، العمین حسین، نعیم اسلام اور شافع الاسلام شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :