آسٹریلیا کے مچل جونسن کی ٹیسٹ کرکٹ میں دوسوپچاس وکٹیں مکمل ہوگئیں،جنوبی افریقا کے الویروپیٹرسن جونسن کا ڈھائی سوواں شکاربنے

اتوار 16 فروری 2014 14:06

سنچورین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) آسٹریلیا کے مچل جونسن کی ٹیسٹ کرکٹ میں دوسوپچاس وکٹیں مکمل ہوگئیں ۔جنوبی افریقا کے الویروپیٹرسن جونسن کا ڈھائی سوواں شکاربنے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشیز سیریز سے آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جونسن کاجادو سرچڑھ کربولنے لگا جونسن نے انگلش ٹیم کے خلاف اوزیز کے کلین سوئپ میں اہم کردار اداکیا۔

وہ جنوبی افریقا کے لئے بھی ڈینجرمین ثابت ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

سنچورین میں جاری ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں مچل جونسن نے سات پروٹیز کھلاڑیوں کوٹھکانے لگاکر اپنی وکٹوں کے تعداد 249 تک پہنچادی اور دوسری اننگ میں 250وکٹیں مکمل کرلیں۔ انہوں نے سنگ میل 57 ویں ٹیسٹ میں حاصل کیا۔ الویروپیٹرسن مچل جونسن کا ڈھائی سوواں شکار بنے۔مچل جونسن ٹیسٹ کرکٹ میں 250 سے زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے 33ویں اور آسٹریلیا کے پانچویں بولر ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ آٹھ سو وکٹیں سری لنکا کے مرلی دھرن نے حاصل کی ہیں۔سابق آسٹریلوی لیگ اسپنرشین وارن 708 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے گلن میک گرا نے ٹیسٹ کرکٹ میں 563، بریٹ لی 310،مک ڈرموٹ 191 اور جیسن گیلسپی 259 وکٹیں لے چکے ہیں

متعلقہ عنوان :