کراچی اسٹاک،گزشتہ ہفتے کے دوران حصص مارکیٹ غیر یقینی کا شکار، مندی چھائی رہی،ایک ہفتے میں انڈیکس 288 پوائنٹس نیچے، یومیہ اوسط کاروباری حجم10 اور مارکیٹ سرمایہ 0.8 فیصد گھٹ گیا
اتوار 16 فروری 2014 13:54
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج کے بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں گزشتہ ہفتے کے دوران 288 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی،سرمایہ کاری مالیت میں49ارب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ ہفتے کے دوران حصص مارکیٹ میں لسٹڈ کمپنیوں کے اعلان کردہ مالیاتی نتائج کے بھی محدود اثرات سامنے آئے جبکہ اختتامی کاروباری سیشنز کے دوران بعض کمپنیوں کی توقعات کے برعکس مالیاتی نتائج سے مایوسی بھی نظر آئی اور مارکیٹ مندی کے زیراثر رہی، ہفتہ وار کاروبار کے دوران اسٹاک ایکس چینج میں ایک غیریقینی کیفیت طاری رہی جس میں طالبان سے مذاکرات کا معاملہ سرفہرست تھا جس میں کوئی ٹھوس بات سامنے نہیں آئی۔
سرمایہ کاروں نے نئی سرمایہ کاری محتاط انداز میں کی، زیادہ تر فروخت کا مقصد منافع حاصل کرنا تھا تاہم وقفے وقفے سے نچلے اور درمیانے درجے کے اسٹاکس میں خریداری بھی دیکھی گئی مگر زیادہ تر سیشنز میں کاروباری سرگرمیاں اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کا شکار ہوگئیں، اسی وجہ سے کے ایس ای 100 انڈیکس ہفتہ وار بنیاد پر 288 پوائنٹس کمی کے بعد 26394پوائنٹس پر بند ہوا، اس طرح ہفتے کے دوران مجموعی مارکیٹ مالیت میں 49 ارب 80 کروڑ روپے کمی پر سرمایہ کاری گھٹ کر 64 کھرب 32 ارب 52 کروڑ 22 لاکھ 35 ہزار 825 روپے رہ گئی ہفتے کے دوران مجموعی سودوں میں ایک ارب 27 کروڑ 35 لاکھ 26 ہزار 360 حصص کے سودوں میں کا لین دین ہوا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.