وزارت پیٹرولیم نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ڈیزل پر منافع ایک روپے فی لیٹر بڑھانے کا مطالبہ مسترد کردیا

اتوار 16 فروری 2014 13:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء)وزارت پیٹرولیم نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ڈیزل پر منافع ایک روپے فی لیٹر بڑھانے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نمائندوں کے درمیان اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ڈیزل پر منافع 1روپے فی لیٹر بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

وزارت پیٹرولیم نے اسے مسترد کرتے ہوئے 16 پیسے فی لیٹر اضافے کی پیشکش کی جسے کمپنیوں کے نمائندوں نے ناکافی قرار دیا۔ وفاقی وزیر نے معاملہ حل کے لیے ڈی جی آئل محمد اعظم کے سپرد کردیا ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے علاوہ ڈیلرز بھی ڈیزل پر اپنے منافع میں اضافہ چاہتے ہیں۔ فی الحال پمپ مالکان کو ایک لیٹر ڈیزل پر ڈھائی روپے مل رہے ہیں جسے وہ 4 سے 5روپے تک بڑھانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔