پہلی ششمائی میں سوتی دھاگے کی برآمدات1 ارب ڈالر سے تجاوز

اتوار 16 فروری 2014 13:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) عالمی مارکیٹس میں سخت مسابقت کے باوجود رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سوتی دھاگے کی برآمدات ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔

(جاری ہے)

اپٹما کے چیئرمین یاسین صدیق کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں دھاگے کی برآمدات ایک ارب ڈالر کی سطح عبور کر گئی جبکہ کل برآمدات میں آٹھ فیصد اضافے کے ساتھ معیشیت ترقی کی جانب گامزن ہے اور تقریبا اسی سے پچانوے فیصد اجناس ہمسایہ ممالک کو فراہم کی جاتی ہیں اوراس وقت چین پاکستانی دھاگے کا سب سے اہم خریدار ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کا مقابلہ اس وقت بھارت سے ہے کیونکہ بھارت دھا گے کا سب سے بڑابرآمد کنندگان ہے اوراس نے عالمی منڈی میں اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے جارحانہ حکمت عملی اختیار کررکھی ہے۔انھوں نے حکو مت سے درخواست کی ہے کہ خصوصا ٹیکسٹائل ملز کو اور حائل روکاوٹوں سیلز ٹیکس اور ہائی پاور ٹیرف کو دور کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :