Live Updates

مسعود احمد بھٹی کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا‘ عمران خان،پی ٹی آئی کے سربراہ دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ڈیفنس میں قصور سے پارٹی کے رہنما کی رہائشگاہ آمد ، فاتحہ خوانی کی

ہفتہ 15 فروری 2014 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 فروری ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین ، پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری اوردیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ڈیفنس میں قصور سے پارٹی کے سینئررہنماء مرحوم مسعود احمد بھٹی کی گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین عمران خان نے مرحوم کے چچا میجر (ر) منیر احمدخان، بھائیوں محمود بھٹی، ناصر جاوید بھٹی ، عامر جاوید بھٹی اور فیملی کے ساتھ اظہار تعزیت کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت سوا مہینہ گزرنے کے باوجود پی ٹی آئی کے اہم رہنماء مسعود احمد بھٹی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے ، میں خود پولیس کے اعلیٰ آفیسران سے بات کروں گا۔

مسعود احمدبھٹی کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو ہمارے پاس احتجا ج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا۔عمران خان نے کہاکہ پنجاب میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور حکمران کھیل ، تماشا اور اپنے ذاتی کاروبار کرنے میں مصروف ہیں ۔ انہیں عوام کے جان و مال کی کوئی فکر نہیں ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات