Live Updates

وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کا دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا ریکارڈ بنانے پر قوم کو مبارکباد،قوم نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر کے ثابت کر دیا ہم کسی سے کم نہیں ، پنجاب حکومت کی صحتمندانہ سر گرمیاں قابل تعریف ہیں‘ نواز شریف،شدید بارش کے باوجود دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے والوں کا جذبہ لائق تحسین ہے،شہبازشریف

ہفتہ 15 فروری 2014 22:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 فروری ۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے یوتھ فیسٹول میں دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کاریکارڈ قائم ہونے پر قوم کو مبارکباددی ہے-وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ قوم نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ہم کسی سے کم نہیں ، پنجاب حکومت کی صحتمندانہ سر گرمیاں قابل تعریف ہیں۔

انہوں نے ورلڈ ریکارڈ میں حصہ لینے والوں اور منتظمین کو بھی مبارکباد پیش کی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ لاہور کے نیشنل سٹیڈیم میں 29ہزار سے زائد افراد نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر کے ملک و قوم کا نام روشن کیاہے- شدیدبارش کے باوجود دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے والوں کا جذبہ لائق تحسین ہے-انہوں نے کہاکہ پنجاب یوتھ فیسٹیول نے دنیا بھر میں کھیلوں کے حوالے سے پاکستان کو نئی پہچان دی ہے- یوتھ فیسٹیول کے ذریعے نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے بھر پور مواقع فراہم کئے گئے ہیں-یوتھ فیسٹیول سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آرہاہے-

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات