راولپنڈی بورڈ نے تحریک انصاف کی رہنما عائلہ ملک کی ڈگری ایک بار پھر جعلی قرار دے دی
ہفتہ 15 فروری 2014 22:43
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2014ء) انٹرمیڈیٹ بورڈ نے پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والی عائلہ ملک کی ڈگری ایک مرتبہ پھر جعلی قرار دے دی۔عائلہ ملک کی درخواست پر راولپنڈی کی عدالت میں جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی۔
(جاری ہے)
سماعت کے دوران کنٹرولر راولپنڈی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے عائلہ ملک کی ڈگری ایک بار پھر جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی انٹرمیڈیٹ کے تحت کسی امتحان میں شرکت ہی نہیں کی اور نہ ہی راولپنڈی بورڈ نے جعلی ڈگری سے متعلق جواب کسی کے دباؤ پرجمع کرایا۔
عدالت نے جعلی ڈگری کیس کی سماعت 29 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے عائلہ ملک کو طلب کرلیا۔واضح رہے کہ عائلہ ملک نے راولپنڈی تعلیمی بورڈکے چیئرمین اورکنٹرولر امتحانات کیخلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انہوں نے 16 دسمبر 1989 کو راولپنڈی بورڈ سے انٹرمیڈیٹ کاامتحان پاس کیا تھا،ان کا رجسٹریشن نمبر898015617 اور سرٹیفکیٹ نمبر 21751-3091 ہے جب کہ راولپنڈی بورڈ نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہونے کے باعث سیاسی دباؤپر ان کی ایف اے کی سند غلط قرار دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.