مہمند اور باجوڑ طالبان القاعدہ گروپ کا مشترکہ اجلاس 20فروری کو نامعلوم مقام پر ہوگا،جنگ بند ی یا مذاکرات سے متعلق اہم فیصلے متوقع

ہفتہ 15 فروری 2014 22:36

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 فروری ۔2014ء) مہمند اور باجوڑ طالبان القاعدہ گروپ کا مشترکہ اجلاس 20فروری کو نامعلوم مقام پر ہوگا۔ جس میں جنگ بندی کرنے یا مذاکرات کے حوالے سے فیصلہ کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار طالبان القاعدہ گروپ باجوڑ کے آمیر یوسف رضا مجاہد نے ہفتہ کے روز نامعلوم مقام سے صحافیوں کیساتھ ٹیلیفونگ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ طالبا ن القاعدہ گروپ مہمند اور باجوڑ کا مشترکہ اجلاس 20فروری کو نامعلوم مقام پر ہوگا۔ جس میں جنگ بند ی یا مذاکرات سے متعلق اہم فیصلے ہوں گے ۔ جس کا اعلان 28فروری کو کیاجائیگا۔ انہوں کہا کہ مذاکرات کار اس نمبر پر 0332-3550610پرجمعہ کے روزدوپہر02:30سے 3بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :