کراچی ،بلاول بھٹو زرداری کا مختلف اسپتالوں کا دورہ ،زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی ، سندھ پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں ،جو ضائع نہیں جائیں گی،سرپرست اعلیٰ پیپلزپارٹی

ہفتہ 15 فروری 2014 22:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 فروری ۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹوزرداری نے آصفہ بھٹو زرداری ،بختاور بھٹوزرداری ،سید اویس مظفر اور صنم بھٹو کے ہمراہ کراچی کے مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا ۔اپنے دورے میں انہوں نے ان اسپتالوں میں گذشتہ دو روز قبل دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی ۔انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں سے ان کی خیریت دریافت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں ،جو ضائع نہیں جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہمیں متحد ہو کر لڑنا ہوگا تاکہ ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنایا جاسکے ۔انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ہدایت کی کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو سرکاری سطح پر بہترین علاج کی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔