ڈینیئل پرل کیس، سزا یافتہ مجرم شیخ عمر کی خودکشی کی کوشش

ہفتہ 15 فروری 2014 22:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 فروری ۔2014ء)امریکی صحافی ڈینیل پرل کے قتل کے سزا یافتہ مجرم شیخ عمر نے حیدرآبادجیل میں خودکشی کی مبینہ کوشش کی۔

(جاری ہے)

امریکی صحافی ڈینیئل پرل قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم شیخ عمر نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کی کوشش کی جسے جیل عملے نے ناکام بنادیاہے۔سینٹرل جیل پولیس کی جانب بلدیہ تھانے پر اقدام خود کشی کا مقدمہ درج کروادیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جیل انتظامیہ کی جانب سے شیخ عمر کی خود کشی کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ جس کی تفتیش شروع کردی ہے۔