ایف بی آر نے ارکان پارلیمنٹ کے ٹیکس گوشواروں کی ڈائریکٹری تیار کرلی، 102ارکان کو نادہندہ قرار دینے کا فیصلہ

ہفتہ 15 فروری 2014 20:31

ایف بی آر نے ارکان پارلیمنٹ کے ٹیکس گوشواروں کی ڈائریکٹری تیار کرلی، ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 فروری ۔2014ء) ایف بی آر نے ارکان پارلیمنٹ کے ٹیکس گوشواروں کی ڈائریکٹری تیارکرلی،ایک سودوارکان کونادہند گان قراردینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ ایف ریونیو نے ارکان پارلیمنٹ کے ٹیکس گوشواروں کی ڈائریکٹری کوحتمی شکل دیدی ہے،سینیٹ،قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلیوں کے ایک ہزارایک سوبہترمیں سے صرف ایک ہزارسترارکان نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں،ایف بی آرذرائع کے مطابق ایک سودوارکان پارلیمنٹ کے ٹیکس گوشوارے مقررہ تاریخ تک موصول نہیں ہوئے،جس پرایک سو دوارکان کو نادہندگان قراردیئے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹری میں ایک ہزارستر ارکان کی ٹیکس تفصیلات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :