کراچی،القاعدہ سے تعلق کے مبینہ الزام میں گرفتار دو ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیاگیا

ہفتہ 15 فروری 2014 20:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 فروری ۔2014ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے القاعدہ سے تعلق کے مبینہ الزام میں گرفتار دو ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا جبکہ تیسریملزم کا ریمانڈ دینے انکار کرتے ہوئے اسے جوڈیشیل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیاہے۔

(جاری ہے)

سی آئی ڈی پولیس نے القاعدہ سے مبینہ تعلق کے الزام میں گرفتار تین طالبعلموں ملزمان جنید عالم عرف اسد، حسان عرف شجاع اور ارمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

تفتیشی افسر کی استدعا پر عدالت نے ملزمان حسان اور جنید کو دستی بم اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں22 فروری تک جسمانی ریمانڈر پرپولیس کی تحویل میں دے دیا۔ عدالت نے گرفتار تیسرے ملزم ارمان کا ریمانڈ دینے سے انکار کردیا ۔عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ ملزم ارمان کے خلاف درج مقدمے میں صرف ٹی ٹی پستول کی برآمدگی ہے ملزم پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کا اطلاق نہیں ہو تا ریمانڈ کیلئے اس ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :