سندھ ہائی کورٹ ،ایم کیو ایم کے دو لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے لئے ان کے اہل خانہ کی جانب سے مزید دو علیحدہ علیحدہ درخواستیں دائر

ہفتہ 15 فروری 2014 20:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 فروری ۔2014ء) سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم کے دو لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے لئے ان کے اہل خانہ کی جانب سے مزید دو علیحدہ علیحدہ درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کاشف علی اور فرحان قریشی کے والدین نے دائر کی۔

(جاری ہے)

کاشف علی کی والدہ شکیلہ خاتون کا کہنا ہے کہ ا نکے بیٹے کو بلال کالونی سے رینجرز اہلکار اٹھاکر لے گئے لیکن تاحال کسی عدالت پیش نہ کیا گیا جبکہ فرحان قریشی کے والد کہتے ہیں فرحان کو رنچھوڑ لائن سے سادہ لباس اہلکاروں نے حراست میں لیا لیکن تاحال نہیں بتایا جارہا کس الزام میں اٹھایا گیا۔

انہوں نے موقف اختیار کیاکہ متعلقہ تھانوں میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج نہیں کی جارہی،عدالت غیر قانونی حراست پر کارروائی کرے۔ان درخواستوں میں ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات سمیت دیگر فریق نامزد کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :