امریکہ نے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ سے افغان مہاجر ین کی صحت ، روزگار اور حقوق کے تحفظ کیلئے 1.5ملین ڈالر سالانہ کے دوسالہ مجوزہ منصوبے طلب کر لئے

ہفتہ 15 فروری 2014 20:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 فروری ۔2014ء) امریکہ کے ادارہ بیورو برائے آبادی ، مہاجرین و نقل مکانی (پی آ رایم ) نے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں افغان مہاجرین کو صحت ، ووکیشنل تعلیم اور تحفظ کے منصوبوں کیلئے صوبائی حکومتوں اور غیر سرکاری تنظیموں سے 1.5 ملین ڈالر سالانہ لاگت کے دوسالہ منصوبے طلب کرلئے۔

(جاری ہے)

امریکی ادارہ برائے آبادی ، مہاجرین و نقل مکانی (پی آر ایم ) کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہروں کوئٹہ اور پشین جبکہ خیبر پختونخواہ کے شہروں مانسہرہ ، پشاور ، صوابی اور بونیر میں افغان مہاجرکمیپوں کے مکینوں کے لئے امریکہ 1.5ملین ڈالر سالانہ کی گرانٹ سے صحت ، ووکیشنل تعلیم اور قانونی تحفظ کے دوسالہ منصوبے صوبائی حکومتوں اور غیر سرکاری تنظیموں کی معاونت سے قائم کرنا چاہتاہے ۔

جس کا مقصد افغان مہاجر کیمپوں کے مکینوں کو صحت ، ووکیشنل تعلیم کے ذریعے روزگار کے قابل بنا کر بہتر زندگی کی سہولیات کی فراہمی اور قانونی و انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے آگاہی دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :