سعودی ولی عہد شہزادہ سلطا ن بن عبدالعزیز السعود اور وفد کی سیکیورٹی ٹرپل ون بریگیڈ کے حوالے ،24 گھنٹے فضائی اور زمینی نگرانی کیلئے وزیر داخلہ نے احکامات جاری کردئیے

ہفتہ 15 فروری 2014 20:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 فروری ۔2014ء) وزارت داخلہ کی طرف سے پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد پہنچنے والے سعودی عرب کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر دفاع ولی عہد سلطان بن عبدالعزیز السعود او راعلی سطحی وفد کے دورہ پاکستان کے دوران ٹرپل ون بریگیڈ کو حفاظت کی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سعودی ولی عہد کے دورہ کے دوران وزارت داخلہ کے ماتحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوبیس گھنٹے فضائی اور زمینی نگرانی کیلئے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔

سعودی ولی عہد اور وفد کی سیکیورٹی کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کیلئے ٹرپل ون بریگیڈ بھی تعینات رہے گی جبکہ سعودی وفد کی پاکستان میں موجودگی کے دوران چوبیس گھنٹے فضائی اور زمینی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔