نوکری دینا جرم ہے تو یہ جرم کرتا رہوں گا ، سابق وزیر خیبرپختونخوا بیدار بخت

ہفتہ 15 فروری 2014 20:14

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 فروری ۔2014ء) قومی وطن پارٹی کے سابق صوبائی وزیربخت بیدار نے کہا ہے کہ نوکری دینا جرم ہے تو یہ جرم کرتا رہوں گا۔

(جاری ہے)

پشاور میں مقامی عدالت میں عمران خان کے خلاف ایک ارب روپے کے ہرجانے کے کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بخت بیدارکاکہناتھا کہ انہوں نے 43سال سیاست کے میدان میں گزارے ہیں ضیاء کے دور میں صوبے کی تمام جیلیں بھی وہ دیکھ چکے ہیں لیکن کبھی کرپشن کا الزام ان پرنہیں لگا۔

بخت بیدارکاکہناتھا کہ اگران پرکرپشن کاالزام ثابت ہوجائے تو وہ ایک ارب روپے ہرجانہ دینے کو تیار ہیں عمران خان نے ان پر کرپشن کے الزامات لگاکرانہیں فارغ کیاہے اب وہ اس کے ثبوت بھی پیش کریں ۔کمشنر ایف سی آر نے کالعدم تنظیم سے روابط کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس کا فیصلہ 15مارچ تک محفوظ کرلیا

متعلقہ عنوان :