طالبان کی جانب سے کارروائیاں بند کرنے کے اعلان کا انتظار ہے، عرفان صدیقی

ہفتہ 15 فروری 2014 19:32

طالبان کی جانب سے کارروائیاں بند کرنے کے اعلان کا انتظار ہے، عرفان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2014ء) حکومتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے کارروائیاں بند کرنے کے اعلان کا انتظار ہے، جنگ بندی کے اعلان پر موٴثر عمل درآمد کی یقین دہانی بھی کرانا ہوگی۔

(جاری ہے)

عرفان صدیقی نے نجی ٹی وی سے گفت گوکرتے ہوئے مزید کہا کہ طالبان کی جانب سے کارروائیاں بند کرنے کے اعلان کے بعد حکومت سے بھی یہی درخواست کریں گے ، طالبان کے اعلان کے بعد دیگرمعاملات پر بات چیت کے لیے حکومتی کمیٹی کہیں بھی جانے کو تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :