حکومت اور فوج میں مذاکرات پر مکمل ہم آہنگی ہے، وزیراعظم نواز شریف

ہفتہ 15 فروری 2014 17:31

حکومت اور فوج میں مذاکرات پر مکمل ہم آہنگی ہے، وزیراعظم نواز شریف

انقرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مذاکرات کے معاملے پر حکومت اور فوج میں مکمل ہم آہنگی ہے ، مذاکرات کے دوران کارروائیاں بند ہونی چاہئیں ،ہر وہ راستہ آزمانا چاہتے ہیں جس سے امن قائم ہو، انہوں نے یہ بات ترکی سے واپسی پر جہاز میں صحافیوں سے گفت گو کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے طالبان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی اور بڑے خلوص سے بات چیت کا عمل شروع کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کی قتل ہے ، مذاکرات کے دوران کارروائیاں بند ہونی چاہئیں ، طالبان کی کمیٹی نے حکومتی کمیٹی سے کہا تھا کہ کوئی دہشت گردی کرے تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے معاملے اور افغان مسئلے پر فوج اور حکومت کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔